کس طرح جاگیردارنہ، مذہبی اور روحانی اشرافیہ کی طاقت کو نئی شکل دی گئی اور کیسے تقویت ملی برطانوی کلونئیل ازم کو سندھ میں؟۔ میرا کام انہیں نقشوں کی تفتیش ہے۔ یہ نقشے بتاتے ہیں کہ کہ برطانوی کلونئیل ازم کے بعد ریاست نے کیسے کٹر خیالات کی حمایت کی جہاں معنی فکس ہوگئی، جس کے نتیجے میں کٹر رائے نے زور پکڑا۔ لیکن سندھ کی فقیری شاعری نے ایسی کٹر رائے کو روکے رکھا۔ وہ شاعری ہی ڈھال تھی جس نے عدم برداشت اور تشدد کو عام ہونے سے روکے رکھا۔ میرا کام بھی اس شاعری کا متبادل عکاس ہے جو حکمران، مذہبی اور نام نہاد صوفی روحانی اشرافیہ کے عصری نظریات کو سمجھنے میں مدد فراہم کرتا ہے، جہاں برسوں سے چلتے ہوئے کٹر بیانیے کو سوال میں بدل دیتا ہے۔